یوسی پی میڈیا سکول کے زیراہتمام انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب سکول آف میڈیااینڈکمیونیکیشن اسٹڈیزکے زیراہتمام جون میں ہونے والی انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں انٹرنیشنل کانفرنس کے لئے میڈیا کلب کے والنٹیرز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ڈین میڈیا سکول ڈاکٹرمغیث الدین شیخ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور ٹیم ورک کسی بھی پروجیکٹ کی کامیابی کیلئے ضروری ہوتا ہے۔یوسی پی میڈیا سکول کے والنٹیرز بھرپور کوششوں اور لگن سے عالمی میڈیا کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اجلاس میں موجود والنٹیرز نے ڈین میڈیا سکول کو کانفرنس کے انعقاد میں اپنے بھرپور تعاون اور عزم کا اظہارکیا۔سکول آف میڈیا کے زیراہتمام انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس 28سے 30جون تک یوسی پی میں منعقد ہوگی۔