سابق حکومت نے تمام منصوبے مال بنانے کیلئے بنائے،میاں شکیل ایڈووکیٹ
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ؤں میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ (ن) لیگ نے پنجاب میں تمام منصو بے صرف مال کمانے کے لیے شروع کیے ہیں لیپ ٹاپ سکیم میں اربوں کی کرپشن کا حساب بھی باقی ہے، پیلی ٹیکسی سکیم میں اربوں کا گھپلا کرنے کے بعد آج ایک بھی گاڑی سڑک پر نظر نہیں آتی،انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین کا کھاتہ کھلا تو لوٹ مار کے نئے ریکارڈز سامنے آئیں گے۔
،اپنے پورے دور اقتدار میں مسلسل عوام کو جھانسہ دینے والے شہباز شریف لمبی چوڑی تقریروں میں ترقی کے دعوے کرکے اگلی باری مانگ رہے ہیں لیکن کوئی ان ڈراموں سے متاثر ہونے والا نہیں، پی ٹی آئی عوام کی امیدوں کا مرکز اور عمران خان قوم کے نجات دہندہ بن چکے، آئندہ الیکشن میں کرپٹ مافیا کا صفایا ہوگا۔