حکومت کے رخصت ہوتے ہی نحوست کے بادل ختم ہو گئے،اشرف بھٹی

حکومت کے رخصت ہوتے ہی نحوست کے بادل ختم ہو گئے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج یکم جون کا سورج (ن) لیگ کی کرپٹ حکومت کے خاتمے کے بعد طلوع ہو گا‘ (ن) لیگی حکومت کے رخصت ہوتے ہی نحوست کے بادل ختم ہو گئے ہیں عوام آج (ن) لیگی حکومت کے رخصت ہونے کی خوشی میں شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی عملی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ ایک چوں چوں کا مربہ ہین جن کا عوام سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے ان دونون جماعتوں نے لوٹوں کو اپنے ساتھ ملا کر سیاست اور سیاست دانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جو جماعت خود ہی ایک نگران وزیراعلی کا نام دیکر اس کے چوبیس گھنٹے بعد ہی مکر گئی ہے ایسی جماعت کی پالیساں بھی کیا ہوں گی اور یہ کس قدر سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ بھی اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے ۔

اشرف بھٹی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -