رینالہ میں مو جود سرسبز فارم پاکستان کا پہلا تصدیق شدہ ووکیشنل ٹریننگ فارم بن گیا

رینالہ میں مو جود سرسبز فارم پاکستان کا پہلا تصدیق شدہ ووکیشنل ٹریننگ فارم ...

  

لاہور (پ ر) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTCC) نے نیسلے کے رینالہ میں موجود سرسبز فارم کے متعلق اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ ڈیری ووکیشنل ٹریننگ فارم ہے جو پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام یعنی نوجوانوں کو تربیت دینے کے وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت ٹریننگ دیتا ہے ۔نیسلے کا سرسبز فارم 2005 ء سے مقامی ڈیری کسانوں کو تربیت دے رہا ہے اور اس طرح سے اب تک23,900 کسانوں کو تربیت دی گئی ہے۔160اس پارٹنر شپ کے ذریعہ زرعی کاروباری افراد، جانوروں کے ماہرین، نوجوان پیشہ وروں، دودھ کے کسانوں اوروہ افراد جو اس کی تعلیم حاصل کررہے ہوں کو فارم اور مویشیوں کے انتظام کے بارے میں 3۔6 ماہ پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔ ۔NAVTCC کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے نیسلے سر سبز فارم کے ساتھ تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا :’’ ہمیں ضرورت ہے کہ انڈسٹری کو متعلقہ پیشہ ورانہ تربیت یافتہ لوگ فراہم کریں اور اس کی نشاندہی اور حکمت عملی سے بے روزگاری سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ نیسلے سرسبز فارم نے ڈیری سیکٹر کی تکنیکی تربیت کی ضروریات کو سمجھا اور نجی شعبے کے ذریعہ کسانوں کو مخصوص صلاحیتوں کے ساتھ تیار کیا ہے۔‘‘

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -