عمران کا یوٹرن لیگی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے

عمران کا یوٹرن لیگی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے

  

لاہور ( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا یوٹرن پنجاب میں لیگی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،(ن)لیگ کی حکومت نے پنجاب میں پانچ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیں، پنجاب نے کامیابی کی ایسی کہانیاں رقم کیں جس کی ملک کی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،سعدیہ تیمور، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پختہ عزم کے ساتھ محنت کریں تو ملک کو قائدؒ و اقبالؒ کا پاکستان بنایا جاسکتا ہے اور پنجاب کے ترقی کے ماڈل کو پورے پاکستان میں پھیلانا ہے،دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو ایسی قیادت کو سامنے لاتی ہیں جو عوام کی خدمت کی اہلیت اور جذبہ رکھتی ہوں،۔

پرویز ملک

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -