پی ٹی آئی منظم انداز میں انتخابات کی تیاری کر رہی ہے
لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصاف پنجا ب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی2013کے مقابلے میں کہیں زیادہ منظم انداز میں عام انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہے اور انشاء اللہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف الیکشن جیتے گی اور سابقہ غلطیوں کو درست کرتے ہوئے نواز لیگ کو انتہائی ٹف ٹائم دیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2018کے عام انتخابات میں عوامی طاقت کے ذریعے اقتدار میں آکر پاکستان میں سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے گی ۔انصاف کا بول بالا ہو گا اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے غیر ملکی سر مایہ کاری کو فروغ دے کر صنعتیں لگائی جائیں گی جس سے بے روزگاری کا خاتمہ اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔
صفدر بٹ