ریلوے کے 2ٹکٹ کلیکٹر اور ایک پلیٹ فارم انسپکٹر ناقص کارکردگی پر معطل

ریلوے کے 2ٹکٹ کلیکٹر اور ایک پلیٹ فارم انسپکٹر ناقص کارکردگی پر معطل

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے لاہور سٹیشن کے دورے کے دوران ناقص کارکردگی پر 2 ٹکٹ کلیکٹر اور 1 پلیٹ فارم انسپکٹرکو معطل کر دیا۔ رمضان المبارک میں مسافروں کو سٹیشن پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے ڈویژنل افسروں کے ہمراہ لاہور سٹیشن پر اچانک چھاپہ مارا ۔ ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے اعتبار سے کسی اہلکار کی فرائض میں غفلت کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔مذید براں ڈی ایس ریلوے لاہور کی طرف سے مسافروں کیلئے سہولیات بلخصوص پرانے بنچوں کی مرمت اور نئے بنچوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات دیئے گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -