اساتذہ کی 45سیٹیں خالی ہونا حکومتی نااہلی ہے،ڈاکٹر مراد راس

اساتذہ کی 45سیٹیں خالی ہونا حکومتی نااہلی ہے،ڈاکٹر مراد راس

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تعلیم دوستی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے جس کا عملی ثبوت پنجاب میں اساتذہ کی 45 سیٹیوں کا خالی ہونا ہے شعبہ تعلیم کے اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود اساتذہ کی سیٹیں خالی ہونا نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم نے کافی عرصہ سے نان ٹیچنگ سٹاف بھی بھرتی نہیں کیاجن کی تیرہ ہزار سیٹیں تاحال خالی پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں پلوں اور سڑکوں سے اُن کا پیٹ نہیں بڑھے گا۔

مراد

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -