تاجروں کے حقوق کی جنگ بغیر کسی مفاد لڑیں گے،شہزادانجم
لاہور(کامرس رپورٹر) سی ای او پرل شپنگ اینڈ ایویشن پرائیویٹ لمیٹڈ شہزاد رشید انجم کی جانب سے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں لاہور بزنسمین فرنٹ کی قیادت، عہدیداران اور لاہور بھر کی مارکیٹوں کے نمایاں تاجروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ہائیر و ریشماں انڈسٹری' سالٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن' پفا' ایکما' ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن' حفیظ سینٹر، گلبرگ سینٹر، ہال روڑ، شادمان، قصور، پیپر مارکیٹ، اردو بازار، شوز انڈسٹری، ٹاؤن شپ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن، شاہ عالم مارکیٹ، برانڈ رتھ مارکیٹ اور بہت سے دوسری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور تاجروں کی بڑی تعداد ایل بی ایف میں شامل ہو گئی ۔ اس موقع پر میزبانی کے فرائض سید زاہد حسین بخاری نے انجام دیئے ۔ لاہور بزنس مین فرنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں محمد امجد چوھدری، سردار عثمان غنی، آصف خان' میاں جاوید علی، راجہ حسن اختر نے شامل ہونیوالے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ محمد امجد چودھری نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم نے اپنے اقتدار میں آنے کے وقت پر پیاف گروپ کو خیر باد کہہ کر حقیقی تاجروں کے حقوق کے لئے جہاد کا آغاز کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے تاجر برادری کے حقوق کی جنگ بغیر کسی مفاد لڑنے کا اعلان اللہ کے گھر میں اللہ کو ہی گواہ بنا کر کیا ہے۔جس میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
شہزاد انجم