حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا یوم وفات کل انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
لاہور (پ ر) اُم المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا یوم وفات کل17رمضان المبارک بمطابق 2 جون بروز ہفتہ ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گایوم وفات کے سلسلہ میں 17 رمضان المبارک کو تمام قومی اخبارات خصوصی اشاعت کا اہتمام ریڈیو ، ٹی اور دیگر ذرائع ابلاغ ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے فضائل و مناقب اور سیرت وکردار پر خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ آج جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں خطیب حضرات اُم المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے یوم وفات کے حوالہ سے حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کے فضائل و مناقب ،ان کی روشن زندگی اور سیرت و کردار پرروشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ مختلف تنظیمیں اور جماعتیں ان کے یوم وفات کے موقعہ پر ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ سے حضور اکرم ﷺ کی 2210 احادیث مروی ہیں،ام المؤمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہ خوش قسمت ترین عورت ہیں کہ جن کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ اور ’’ام المؤمنین‘‘ ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔
حضرت عائشہ صدیقہؓ