منہاج القرآن کے زیر اہتمام عالمی اسلامی ای لرننگ پروگرام کی نئی عمارت کا افتتاح

منہاج القرآن کے زیر اہتمام عالمی اسلامی ای لرننگ پروگرام کی نئی عمارت کا ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بین الاقوامی اسلامک ای لرننگ پروگرام کی نئی بلڈنگ کا افتتاح ہو گیا اور 28 ممالک میں 50 سے زائد سکالرز نے 500خاندانوں کو دینی تعلیم کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور ہدایات کے مطابق دنیا بھر میں مسلم خاندانوں کے بچوں کو آن لائن اسلامی تعلیمات فراہم کرنے کے حوالے سے منہاج ای لرننگ اسلامک تربیتی پروگرامز وضع کیا گیاتھا جس کے تحت اس وقت 28 ممالک میں آن لائن قرآن و حدیث اور دیگر اسلامی علوم کی تعلیم دی جارہی ہے،ای لرننگ پروگرام کے ڈائریکٹر مقصود نوشاہی نے گزشتہ روز بریفنگ دیتے ہوئے بتایا منہاج ای لرننگ پروگرام کے تحت آن لائن اسلامی تعلیم مہیا کی جا رہی ہے۔علوم دینیہ کی درس و تدریس کا یہ عالمگیر آن لائن پروگرام 24گھنٹے جاری رہتا ہے اور 50سے زائد سکالرز مختلف اوقات کار میں دیار غیر میں مسلم خاندانوں کے بچوں کو قرآن پاک،عقائد،سیرت النبی ﷺ،ناظرہ قرآن،ترجمہ و تفسیراور عربی گرائمر کورسز کروا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویثرن کے مطابق 8سال قبل درس و تدریس کے اس عظیم اور جدید طریقہ تدریس کا آغاز کیا گیاتھا اور 8سالوں میں 2 ہزار سے زائد خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ای لرننگ کے اس پروگرام کا دائرہ اب سنٹرل ایشیا تک بڑھایا جا رہا ہے ۔

عمارت افتتاح

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -