ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے،نبیل محمود طارق

ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے،نبیل محمود طارق

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے کہاہے کہ روزہ رکھنے سے انسان میں صبر پیدا ہوتا ہے اور صبر کا بدلہ اللہ پاک نے جنت رکھا ہوا ہے اس ماہ مقد س میں انسان کے نیک اعمال کو بڑھا دیا جاتا ہے یہاں تک کہ ایک نیکی کو دس سے سات سو گنا کردیا جاتا ہے انسان کے تمام اعمال میں سے روزہ ہی وہ واحد عمل ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اوراس کا اجر میں ہی دوں گا، روزہ جہنم کی آگ سے ڈھال ہے ۔

ایک بیان میں نبیل محمود طارق نے کہاکہ بڑے ہی خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی زندگی میں رمضان آیا ہمیں چاہئے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ روزے رکھیں ،عبادات کریں ،حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی نبھائیں ،غرباء ومساکین اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں قرآن پاک نازل ہوا اور رمضان میں ہی اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آزادی جیسی نعمت سے نوازا، اس لئے اس ماہ مقدس میں قرآن پاک کی تلاوت اور وطن عزیز کی سلامتی کے لئے دعاؤں کا بھی خصوصی اہتمام کریں ۔

نبیل طارق

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -