زیڈان ریال میڈرڈ کوتیسری بارٹائٹل جتواکرمستعفی

زیڈان ریال میڈرڈ کوتیسری بارٹائٹل جتواکرمستعفی

  

میڈرڈ(نیٹ نیوز)دنیا کے مقبول ترین فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ اور سابق فٹ بالر زین الدین زیڈان نے اپنے عہدے استعفا دے دیاہے ۔ذرائع کے مطابق زنیڈین زیڈان ریال میدرڈ کے سب سے کامیاب کوچ تھے ، اسپینش کلب گزشتہ ہفتے ہی چمپیئنز لیگ کا فاتح بنا اور فائنل میں لیور پول کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار ٹائٹل جیتا۔ کوچ زیڈان مسلسل3 چمپیئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کا منفرد اعزاز بھی رکھتے ہیں لیکن 2018 کے اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ تیسرے نمبر پر رہی اور یہی نہیں وہ نمبر ون بارسلونا کے 28 مقابلے میں صرف 22 میچز جیت سکی تھی۔اس موقع پر زین الدین ذیڈان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کلب چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا یہ پلیئرز ،کلب اور خود ان کے حق میں بہتر فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ زیڈان 2016 میں ریال میڈرڈ کے کوچ بنیاور ان کی کوچنگ میں ریال میڈرڈ نے 149 میں سے 104 میچز میں فتح حاصل کی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -