حسین طلعت کیریبین پریمیئر لیگ میں اِن ایکشن ہوں گے

حسین طلعت کیریبین پریمیئر لیگ میں اِن ایکشن ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹر حسین طلعت بھی کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے، نوجوان آل راؤنڈر سینٹ لوشیا کی نمائندگی کریں گے۔حسین طلعت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شائقین کو اس خبر سے آگاہ کیا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیربیئین پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا اسٹارز کی نمائندگی کریں گے ، انہوں نے پہلے انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کی سینٹ لوشیا ٹیم میں شرکت کی خبر شیئر کی جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ سی پی ایل مجھے بلا رہا ہے، اس سیزن میں سینٹ لوشیا اسٹارز کو جوائن کروں گا، امید ہے کہ میں ان کیلئے کچھ اچھا کر سکوں گا۔حسین طلعت پی ایس ایل کے پہلے اور تیسرے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
، انہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع بھی ملا جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا، اپنے ڈیبیو میچ میں ہی مردِ میدان قرار پائے جب کہ دوسرے میچ میں بھی انہوں نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ 8 اگست سے 16 ستمبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی۔