شاہین محنت کریں تو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں،شائقین

شاہین محنت کریں تو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں،شائقین

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم محنت سے کھیلے تو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے اور امید ہے کہ پاکستانی کھلاڑی آج شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شائقین کرکٹ نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے رضوان،ساجد اور بابر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اسوقت مکمل فارم میں ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی آج بھی بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہونگے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے عابد،راشد،سمیر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے لارڈز ٹیسٹ میں بہت اچھے کھیل کامظاہرہ کیاتھا اورامید ہ کہ جس طرح سے ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کھیل پیش کیا اسی طرح سے آج سے شروع ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم کے تمام کھلاڑی بہت اچھا کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے اور جس طرح سے اس وقت کپتان سرفراز احمد کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اسی طرح سے وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اور تمام کھلاڑی بھی ان کا اسی طرح سے ساتھ دیں گے اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بہت اچھے طریقہ سے سر انجام دیں گے پاکستان کی جیت کاشدت سے انتظار ہے اور اس جیت کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا نائلہ،سحرش،بابرہ اور مائرہ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت مکمل فارم میں ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں گے اورپاکستان نے جس طرح پہلا ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا تھا اسی طرح سے پاکستانی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی عمدہ کھیل سے کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ کے خلاف سیریزاپنے نام کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -