عالمی فٹ بال کپ میں 32 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی

عالمی فٹ بال کپ میں 32 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی

  

ماسکو (اے پی پی)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام 14 جون سے شروع ہونے والے عالمی فٹ بال کپ میں مجموعی طور پر 32 ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں کل 64 میچ کھیلے جائیں گے جیسے دیکھنے کیلئے تقریباً 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی شائقین روس کا رخ کریں گے۔ اعداد و شمار اکھٹا کرنے والے ایک ادارے کے مطابق فٹ بال کے رواں سال عالمی کپ کو صرف ٹی وی پر ہی دیکھنے والوں کی تعداد 3.2 بلین ہو گی، جو دنیا کی تقریبا نصف آبادی کے برابر ہے۔ ٹورنامنٹ میں آئس لینڈ اور پاناما کی ٹیمیں پہلی بار کوالیفائی کرتے ہوئے حصہ لیں گی۔ ایران دوسری مرتبہ عالمی کپ کھیلے گا۔ یہ پہلی بار ہوگا جب فٹ بال ورلڈ کپ کے میچ دو براعظموں، یورپ اور ایشیا میں کھیلے جائیں اور ان عالمی مقابلوں میں سب سے کم درجہ بندی 65 روس کی اور سعودی عرب 63 کی ہے۔ رواں سال عالمی چیمپئین کا تاج سر پر سجانے والی ٹیم کو 38 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم 28 ملین ڈالر انعامی رقم کی حقدار ٹھہرے گی۔ برازیل وہ واحد ملک ہے جس نے نہ صرف اب تک کے تمام ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لیا ہے بلکہ سب سے زیادہ ٹائٹل بھی اسی ملک نے جیتے۔ جرمنی ورلڈ کپ کے گزشتہ تین ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم رہی ہے۔ جرمن فٹ بال ٹیم 2006ء میں 14گولز ، 2010ء میں 16 گولز جبکہ 2014ء میں 18 گولز کے ساتھ سرفہرست رہی ہے ۔

Ba

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -