فٹبال ورلڈ کپ کے ریفری فہدال مرداسی پر تاحیات پابندی عائد

فٹبال ورلڈ کپ کے ریفری فہدال مرداسی پر تاحیات پابندی عائد

  

زیورخ (آن لائن) آئندہ ماہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے نامزد سعودی عرب کے ریفری فہد ال مرداسی کو مبینہ طور پر میچ فکسنگ کی کوشش کرنے پر تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیفاکے مطابق سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن نے ہمیں بتایا ہے کہ فہد ال مرداسی نے ال اتحاد اور ال فیاسلے کلب کے درمیان کنگز کپ فائنل کے دوران ال اتحاد کلب کے ایک عہدیدار سے میچ فکس کرنے کیلئے رابطہ کیا اور انہوں نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مرداسی 2011ء سے بطور فیفا ریفری فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -