پاؤلش فٹبالر لیوانڈووسکی کا بائرن میونخ کلب چھوڑنے کا ارادہ

پاؤلش فٹبالر لیوانڈووسکی کا بائرن میونخ کلب چھوڑنے کا ارادہ

  

وارسا (اے پی پی)پولینڈ کے نامور فٹ بالر رابرٹ لیوانڈووسکی ریکارڈ چیمپئن جرمن کلب بائرن میونخ کو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والے لیوانڈووسکی کو معاہدے کے تحت2021ء تک بائرن میونخ کیلئے کھیلنا تھا ۔ لیوانڈووسکی کے مشیر پینی زھاوی نے بتایا کہ بائرن میونخ کلب لیوانڈووسکی کی سوچ سے آگاہ ہے اور اس فارورڈ کھلاڑی کی اپنا کلب بدلنے کی خواہش کے پیچھے نہ تو مالی معاوضے سے متعلق کوئی سوچ کارفرما ہے اور نہ ہی کوئی خاص کلب۔ زھاوی نے کہا کہ رابرٹ لیوانڈووسکی ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنا دنیا کے ہر بڑے فٹ بال کلب کی خواہش ہو سکتی ہے۔ ان کے مشیر کے مطابق وہ اس لئے اب بائرن میونخ کو چھوڑنا چاہتے ہیں کہ ان کے خیال میں اب ان کیلئے تبدیلی اور ایک نئے چیلنج کا وقت آ گیا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -