کوسٹل ایریا آنے وا لے وقت کا دبئی ہو گا : نیول چیف

کوسٹل ایریا آنے وا لے وقت کا دبئی ہو گا : نیول چیف

  

لاہور(صباح نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کاکوسٹل ایریا آنے والے وقت کا دبئی ہوگا۔ ملکی وسائل کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں سکول کی تعمیر پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ ضرورت ہے پاکستان کے وسائل کو بنیادی معیشت میں لایا جائے۔ وسائل شامل کر کے ہم اپنی جی ڈی پی کو دوگنا اور سہ گنا کر سکتے ہیں۔نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم کی ترقی اور اسے بنیادی دھارے میں لانا ضروری ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے ترقی کا آغاز جہاز سازی سے کیا۔ ہم نے 1950 میں ایک شپ یارڈ بنایا وہ آج بھی کام کر رہا ہے۔ ہمیں مزید ایک سے زیادہ شپ یارڈز کی ضرورت ہے۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ساحلی سیاحت کے بہت مواقع ہیں۔ میری ٹائم میں بہت پوٹینشل ہے اسے آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ نے سوشل امپاورمنٹ کیلئے بھی بہت کام کیے ہیں۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

نیول چیف

مزید :

علاقائی -