پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ پر کام کرنیوالا سینئر انجینئر مستعفی

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ پر کام کرنیوالا سینئر انجینئر مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی ) بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر کام کرنیوالے سینئر انجینئر گوہر خان نے منصوبے کے معیار اور اس میں استعمال ہونیوالی اشیا کی مقدار کو ناقص قرار دینے سمیت عہدے سے استعفیٰ د یدیااور منصوبے میں کئی مقامات کے کسی بھی وقت منہد م ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ،سائٹ انسپکٹر کے پاس منصوبے کا نقشہ یا کوئی ڈرائنگ بھی نہیں ہوتی جبکہ بی آر ٹی انتظامیہ نے تمام الزامات کو 'بچگانہ' اور 'بے بنیاد' قرار دیتے ہوئے کہا ہے غیر حاضریوں کے باعث گوہر خان کو ملازمت سے برخاست کیا گیا۔انجینئر گوہر خان کے استعفے کے متن کے مطا بق بی آر ٹی منصوبے میں کئی مقامات ایسے ہیں جو کسی بھی وقت منہدم ہوجائیں گے، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ گوہر محمود خان نے کہا ہے یہ بات تشویش کا باعث ہے نہ تو منصوبے کے کنٹریکٹر کی جانب سے کوئی شیڈول فراہم کیا گیا اور نہ ہی کام کی رفتار کے حوالے سے اب تک کوئی رپورٹ پیش کی گئی۔مستعفی انجینئر کے مطابق منصوبے کے کنٹریکٹر نے ایسے نان ٹیکنیکل لوگوں کو کام دے رکھا ہے، جنہیں یہ بھی معلوم نہیں کنسٹرکشن کیا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید لکھاہے سائٹ انسپکٹر کے پاس منصوبے کا نقشہ یا کوئی ڈرائنگ بھی نہیں ہوتی، جس سے انجینئرز کی رہنمائی کی جاسکے۔ ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو منصوبے کی تمام کمزوریوں سے آگاہ کردیا تھا ، تاہم کوئی سننے کو تیار نہیں اور منصوبہ نقصان کی طرف گامزن ہے۔دوسری جانب بی آر ٹی انتظامیہ نے تمام الزامات کو ' بچگانہ اوربے بنیاد ' قر ار دیتے ہوئے کہا ہے گوہر خان کو دو ہفتہ قبل 11مئی کو ملازمت دی گئی تھی، تاہم دو ہفتوں کی ملازمت میں بھی وہ 6 دن کام سے غائب رہے۔غیر حاضریوں پر گوہر خان کو 28مئی کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا، گوہر خان کو کام کی سمجھ بوجھ نہیں تھی۔واضح رہے رواں ماہ کے آغاز میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے الزام پر ٹرانس پشاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپر سن جاوید اقبال نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا تھا۔ٹرانس پشاور کمپنی ہی بی آر ٹی پروجیکٹ کے ڈیزائن، تعمیر، عملدرآمد اور دیگر معاملا ت دیکھتی ہے۔

مزید :

علاقائی -