نیب کا ایم ڈی پی ایس او کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط

نیب کا ایم ڈی پی ایس او کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا،شیخ عمران الحق پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ایس او کے خلاف نیب انکوائری کرے گا اور خدشہ ہے کہ شیخ عمران الحق بیرون ملک جا سکتے ہیں اس لئے انہیں بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام ای سی ایل میں ڈلوایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ نیب کی طرف سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شیخ عمران الحق نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن الزامات کی انکوائری کی جائے گی، اس لئے شیخ عمران الحق کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔
شیخ عمران الحق

مزید :

علاقائی -