سیاحوں کو بچانے کیلئے جان قربان کرنیوالے 2نوجوانوں کو نقد انعام دینے کی منظوری

سیاحوں کو بچانے کیلئے جان قربان کرنیوالے 2نوجوانوں کو نقد انعام دینے کی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 13 مئی 2018ء کو آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں پل ٹوٹنے کے افسوسناک حادثہ کے دوران سیاحوں کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کرنیوالے اور اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر سیاحوں کو ڈوبنے سے بچانے والے دو نوجوانوں کی قربانی اور بہادری کے اعتراف میں نقد انعامات کی منظوری دیدی۔ صائم شفاعت ولد شفاعت حسین کے والد کیلئے 30 لاکھ روپے اور مختار ولد زیت اللہ کیلئے 10 لاکھ روپے کے انعام کی فوری فراہمی کی منظوری دی گئی۔ 12 سالہ صائم شفاعت نے سیاحوں کو پل ٹوٹنے کے خطرے سے خبردار کرنے کی جراتمندانہ کوشش کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی۔ اسی طرح مختار نے اس حادثہ کے دوران2سیاحوں کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالی تھی۔

انعام/ منظوری

Back

مزید :

علاقائی -