مدت پوری کرنیوالی حکومت عوام سے کیے وعدے پو رے کرنے میں ناکام رہی : سراج الحق

مدت پوری کرنیوالی حکومت عوام سے کیے وعدے پو رے کرنے میں ناکام رہی : سراج الحق

  

اسلام آباد(آئی این پی) جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ، لیکن حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے اگر سیاستدان اپنے اختیارات استعمال نہیں کریں گے تو پھر کوئی اوران کو استعمال کرے گا،پاکستان کے اندر جمہوریت ابھی تک کمزور اور عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی، امید ہے انگران وزیر اعظم کی نگرانی میں ملک کے اندر شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوں گے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے، لیکن حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان کے اندر جمہوریت ابھی تک کمزور ہے جو عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان میں جمہوریت ہر وقت خطرے میں رہتی ہے، میری دعا ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو جائے تاکہ اس کو لاحق خطرات کم ہوں ۔ نگران حکومتوں پر صوبوں میں اتفاق نہہونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس پر سیاستدانوں کو سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا۔ اگر سیاستدان اپنے اختیارات استعمال نہیں کریں گے تو پھر ان کو کوئی اور آکران کو استعمال کرے گا۔ خوشی اس بات کی ہے کہ وفاق میں سنجیدگی کے باعث نگران وزہر اعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا اور ناصر الملک ایک اچھے کردار کے انسان ہیں جو سب کو قابل قبول ہیں۔ امید ہے ان کی نگرانی میں ملک کے اندر شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوں گے۔

سراج الحق

مزید :

علاقائی -