مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے رہنما اشرف گجر تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے رہنما اشرف گجر تحریک انصاف میں شامل

  

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے رہنما چوہدری اشرف گجر نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ عمران خان نے چوہدری اشرف گجر کو عدالتی اصلاحات کمیٹی کا سربراہ بھی بنا دیا۔ چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں ،انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تھا اور صرف5دن کی انتخابی مہم میں انہوں نے42ہزار ووٹ لئے تھے جبکہ انکے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر نے 48ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ کا قیادت سے اختلافات کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے زیادہ تر امیدوار ایسے کھڑے کئے تھے جو کہ قبضہ گروپوں کے نمائندہ تھے۔ چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ ممبر پیمرا بھی تھے لیکن اس وقت کے چیئر مین پیمرا ابصار عالم کی بھارت نواز پالیسی کی وجہ سے وہ انہوں نے احتجاجاً ممبر پیمرا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اشرف گجر

مزید :

علاقائی -