امریکی وزیر خارجہ کی کم یانگ چول سے ملاقات ،امریکہ شمالی سربراہ ملاقات کے امکانات بڑھ گئے ،پومپیو

امریکی وزیر خارجہ کی کم یانگ چول سے ملاقات ،امریکہ شمالی سربراہ ملاقات کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیوریو چیف) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے ایک اہم لیڈر کم یانگ چول کے ساتھ نیو یارک میں بات چیت کے بعد ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان معاملات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔ اس طرح سنگاپور میں دونوں ملکوں کے درمیان مجوزہ سربراہ کانفرنس کے انعقاد کے امکان کو مزید تقویت حاصل ہوگئی ہے امریکی وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب مندوب کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس مقدمات سے قبل یہ عندیہ بھی دیا تھا کہ شمالی کوریا کے یہ اہم نمائندے واشنگٹن میں اپنے ملک کے سربراہ کی طرف سے صدر ٹرمپ کوایک خط بھی پہنچائیں گے۔یادرہے کہ کئی ہفتوں کے اتار چڑھاؤ کے بعد اب واضح ہو چکا ہے کہ سنگار پور میں بالاخروہ تاریخی سربراہ کانفرنس 12جون کو منعقد ہوجائے گی جس کا دنیا بھر کو انتظار ہے اس متوقع کانفرنس اور اس میں ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں جزیزہ نماکوریا کے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نیویارک میں اس ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ اور نیشنل سیکورٹی ایڈوئزر جان بولٹن سے مل کر ان کی تاتید حاصل کرکے آئے تھے۔اس ملاقات میں شمالی کوریا کے ڈیسک سے متعلق سی آئی اے اور وزارت خارخہ کے نمائندے بھی شریک تھے۔
ملاقات

مزید :

علاقائی -