صدرٹرمپ آج یورپی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کریں گے

صدرٹرمپ آج یورپی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کریں گے

  

برلن/واشنگٹن(این این آئی) امریکہ اور یورپی یونین کے مابین تجارتی تنازع میں محاذ آرائی کے آثار نمایاں طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق قوی امکان ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی فولاد اور المونیم کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیں گے۔ اس سلسلے میں یورپ کو حاصل استثنیٰ کی مدت آج(جمعہ کو) ختم ہو رہی ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر کے بقول یورپی یونین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کو ٹالنے کی پوری کوشش کی ہے۔ آلٹمائر نے حال ہی میں امریکی وزیر تجارت ولبر روس سے ملاقات بھی کی تھی۔

اضافی محصولات

مزید :

علاقائی -