سعودی بجلی کمپنی صارفین کے خرچ پر میٹر نصب کرائے گی

سعودی بجلی کمپنی صارفین کے خرچ پر میٹر نصب کرائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی بجلی کمپنی صارفین کے خرچ پر میٹر نصب کرائے گی۔ ہر صارف سے کم از کم 500ریال انشورنس فیس وصول کرے گی۔ بجلی میٹر صارفین کے نام سے نصب کئے جائیں گے۔ سعودی بجلی کمپنی آئندہ ہفتے سے تمام صارفین کو نجی کوائف درج کرانے کا پابند بنائے گی۔ 6ماہ کے اندر اندر تمام صارفین کو کوائف کا اندراج کرانا ہو گا۔ بجلی بل ادا نہ کرنے کی صورت میں کنکشن کاٹنے کا سلسلہ 2019ء سے شروع کر دیا جائے گا۔ کمپنی کرایہ داروں (استفادہ کرنیوالوں )سے براہِ راست معاملہ کرے گی۔ اگر کوئی صارف زیادہ طاقتور میٹر نصب کرائے گا تو اس سے فیس بھی اسی تناسب سے لی جائے گی۔
سعودی؍ بجلی

مزید :

علاقائی -