عوام ن لیگی حکومت کے خاتمہ پرشکرانہ کے نوافل ادا کریں: پرویز الٰہی

عوام ن لیگی حکومت کے خاتمہ پرشکرانہ کے نوافل ادا کریں: پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما ء چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام ن لیگ کا دس سالہ دور ختم ہونے پر شکرانہ کے نوافل ادا کریں اور عہد کریں کہ آئندہ ان کرپٹ لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ وہ گجرات میں مسلم لیگی عہدیداروں و کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکمرانوں نے اپنی حکومت کے آخری دن بھی عوام پر پٹرول بم گرا دیا، ان کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوؤں کا بھی پول کھل گیا اور عوام سحری و افطاری اندھیرے میں کرنے پر مجبورہیں۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود، چودھری اصغر، ڈاکٹر زین علی بھٹی اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔
پرویز الٰہی

مزید :

علاقائی -