جھلسا دینے والی گرمی، لاہورکا درجہ حرارت 46سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا

جھلسا دینے والی گرمی، لاہورکا درجہ حرارت 46سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔ اگلے4 سے5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے کم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔جمعہ سے سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 35سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ، مکران، سبی ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا۔سورج گزشتہ روز بھی آگ برساتا رہا جس سے ملک کے تمام شہروں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گیا۔صوبائی دارالحکومت کا درجہ حرارت بڑھ کر 46سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: موہنجوداڑو،سبی، بھکر49، نورپورتھل، روہڑی،لسبیلا، تربت48، پڈعیدن47، ٹھٹھ، ڈی آئی خان میں46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 41، کوئٹہ میں35 ، پشاور میں 42، لاہور میں43، مری میں 29، فیصل آباد میں43 ، ملتان میں44 ، کراچی میں46 ، حیدر آباد میں44 اور سکھر میں48 سنٹی گریڈ رہا۔
گرمی

مزید :

علاقائی -