ناقص کارکردگی پر دو تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
لاہور(خبرنگار) ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر معین مسعود نے ناقص کارکردگی پر د و تھانوں کے ایس ایچ اوزتبدیل کر دئیے ہیں۔جس میں ایس ایچ او تھانہ شادمان راناانور کو ناقص کارکردگی پر پولیس لائن اور وہاں سے ندیم کمبوہ کو ایس ایچ او شادمان ، اسی طرح ایس ایچ او سمن آباد فہد منصور کو ناقص کارکردگی پر پولیس لائن اور وہاں سے میاں ندیم کو ایس ایچ او سمن آباد تعینات کر دیا ہے۔