امریکہ نے 3ایرانی گروپوں اور 6 افراد پر نئی اقتصادی پابندیاں لگادیں

امریکہ نے 3ایرانی گروپوں اور 6 افراد پر نئی اقتصادی پابندیاں لگادیں

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوریوچیف) امریکہ نے ایران کے تین گروپوں اور چھ افراد پر نئی اقتصادی پابندیاں لگادی ہیں۔بدھ کی شام امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ جن تین گروپوں پر یہ پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں ایرانی حکومتی کا حامی گروپ انصار حزب اللہ، تہران کی اوین جیل اور حکومتی سرپرستی میں قائم موبائل فون کی ایپ بنانے والی کمپنی ہانیتا پروگرامنگ گروپ شامل ہیں۔ان کے علاوہ جن چھ افراد پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں انصار حزب اللہ کے تین لیڈر،دو سرکاری عہدے دار اور سرکاری نشریاتی کمپنی آئی آر آئی جی کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول سے متعلق امریکی وزارت خزانہ کے دفتر کے مطابق ایران کے سرکاری عہدے دارسنسر لگانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے کہا ہے کہ اپرانی حکومت قومی اثاثوں کو اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کیلئے استعمال کررہی ہے اور عوام کے قیمتی فنڈ کے ذریعے سنسر شپ نافذ کرنے کے اخراجات ادا کئے جارہے ہیں۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں تینوں گروپوں اور چھ افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد ہوجائیں گے وہ امریکیوں سے لین دین نہیں کرسکیں گے اور امریکی مالیاتی نظام سے ان کے رابطے مکمل طور پر منقطع ہوجائیں گے ۔

نئی پابندیاں

مزید :

صفحہ اول -