علیم خاں کا چیلنج قبول، شہباز شریف این اے 132 سے الیکشن لڑیں گئے

علیم خاں کا چیلنج قبول، شہباز شریف این اے 132 سے الیکشن لڑیں گئے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )شہباز شریف نے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کا چیلنج قبول کر لیا ہے ،شہباز شریف این اے 132 سے الیکشن لڑیں گئے ۔واضح رہے کہ عبدالعلیم خان نے قصور جلسہ میں یہ چیلنج کیا تھا کہ شہباز شریف آپ جس حلقہ سے الیکشن لڑیں گئے میں بھی اسی حلقہ سے حصہ لوں گا این اے 132 سابقہ حلقہ بندیوں کے مطابق 129 تھا جس میں پہلے بھی میاں شہباز شریف الیکشن جیت چکے ہیں اس حلقہ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ بھی ہے دیکھنا ہو گا کہ کیا علیم خان اپنا چیلنج پورا کرتے ہیں کہ نہیں یہ بات آج کل پی ٹی آئی کے حلقوں میں زیر بحث ہے ۔

علیم خان

مزید :

صفحہ اول -