پی ٹی آئی کی پنجاب میں قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی لسٹ واٹس ایپ پرجاری

پی ٹی آئی کی پنجاب میں قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی لسٹ واٹس ایپ پرجاری

  

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) پنجاب میں امیدواروں کی نامزدگی کیلئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 2,3جون کو بنی گالہ میں ہورہا ہے مگر پی ٹی آئی کی قیادت کے حوالے سے ایک واٹس اپ منظر عام پر آیا ہے جس میں پنجاب میں قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد فائنل کرکے واٹس اپ پر جاری کردی جس کے مطابق فیصل آباد کے10قومی حلقوں میں حلقہ نمبر101میں کرنل(ر) غلام رسول ساہی،102میں ملک نواب شیر وسیر،103میں احسن ریاض فتیانہ،104میں دلدار چیمہ،105میں رانا آصف توصیف،106میں ڈاکٹر نثار جٹ،107سے میاں علی سرفراز،108سے میاں فرخ حبیب،109سے ڈاکٹر اسد معظم اور110سے راجہ ریاض احمد خاں کو نامزد کردیا گیا ہے اس سلسلے میں جب فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے ایک ترجمان سے ان نامزدگیوں بارے دریافت کیا گیا تو انہوں نے اسے جعلی قرار دے دیا۔

واٹس ایپ

مزید :

صفحہ اول -