پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )حکومت نے جاتے جاتے عوام کو بڑی خوشخبری سنا تے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کا کہناتھا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ قیمتیں سات جون تک برقرار رہیں گی جبکہ نگراں حکومت نئی قیمتوں کا فیصلہ کر ے گی۔واضح رہے اوگرا کی پاور ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 12روپے50پیسے،مٹی کا تیل 8روپے 23 پیسے اور لائٹ آئل کی قیمت 11 روپے 65 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی ۔

حکومت فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -