سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری

سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری

  

لاہور( نیوز رپورٹر)حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے وفاقی حکومت کی طرز پر ہاوس ریکوزیشن کی منظوری دے دی،پالیسی کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے ہو گا، تین ہزار کے قریب گریڈ 1تا 22 کے ملازمین فائدہ اٹھائیں گے۔ اس سلسلہ میں نوٹیفیکیشن نمبر FD.PR.9۔4/2016 کے تحت گریڈ 22 کے افسران کو 45 ہزار 576 روپے ، گریڈ 21 کے افسران کو 38 ہزار 84 روپے ، گریڈ 20 کے ملازمین کو 31 ہزار 806 روپے ، گریڈ 19 کے افسران کو 25 ہزار 326 روپے ، گریڈ 17 تا گریڈ 18 کے افسران کو 19 ہزار 49 روپے ، گریڈ 14 تا گریڈ 16 کے ملازمین کو 14 ہزار 391 روپے ، گریڈ 11 تا گریڈ 13 کے ملازمین کو 11 ہزار 455 روپے ، گریڈ 7 تا گریڈ 10 کے ملازمین کو 7 ہزار 594 روپے ، گریڈ 3 تا گریڈ 6 کے ملازمین کو 5 ہزار 83 روپے اور گریڈ 1 تا گریڈ 2 کے ملازمین کو 3 ہزار 254 روپے ماہانہ ہاؤس ریکوزیشن کی صورت میں ملیں گے۔ یہ الاونس صرف ایس اینڈ جی اے ڈی ملازمین کو ملے گا جبکہ دوسرے محکموں سے ایس اینڈ جی اے ڈی میں ڈیپوٹیشن پر آنیوالے افسران و ملازمین اس الاونس کے اہل نہیں ہوں گے۔ یہ الاونس حاصل کرنے کی صورت میں تنخواہوں میں دیا جانے والا ہاوس رینٹ الاونس مزید نہیں دیا جائے گا۔ جو سرکاری ملازم لاہور سے باہر ٹرانسفر ہو جائے گا وہ بھی ٹرانسفر ہونے کے تین ماہ بعد ہاوس ریکوزیشن حاصل کرنے کا اہل نہ رہے گا۔

ہاؤس ریکوزیشن

مزید :

صفحہ اول -