پی ٹی آئی کا سندھ میں امیدواروں کا اعلان

پی ٹی آئی کا سندھ میں امیدواروں کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈسیک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ایک اعلامیے کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے دوران صوبے میں قومی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق شاہ محمود این اے221، عارف علوی این اے 247، علی زیدی این اے244، لیاقت جتوئی این اے 234 سے تحریک انصاف کے امیدوارہوں گے۔اجلاس کے دوران سندھ میں صوبائی اسمبلی کے17 حلقوں کیلئے بھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔

پی ٹی آئی

مزید :

صفحہ اول -