صفدر آباد سے لاہور آنیوالی بس الٹ گئی ، 11مسافر جاں بحق

صفدر آباد سے لاہور آنیوالی بس الٹ گئی ، 11مسافر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے قریب بس الٹنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہو گئے۔صفدر آباد مانانوالہ روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ یہ حادثہ رات تقریباً 8 بجے پیش آیا۔حادثے کا شکار مسافر بس سانگلہ ہل سے براستہ صفدر آباد لاہور جا رہی تھی، جونہی بس بیر والا سٹاپ کے قریب پہنچی تو سپیڈ تیز ہونے کی وجہ سے ڈرائیور سے کنٹرول نہ ہو سکی اور بس قلا بازیاں کھاتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث موقع پر ہی 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے میں 40 افراد زخمی ہوئے جنھیں صفدر آباد اور شاہکوٹ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ

مزید :

صفحہ اول -