حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ رویہ میں فرق کا احساس نہیں، چودھری نثار

حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ رویہ میں فرق کا احساس نہیں، چودھری ...

  

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما ء چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ رویہ میں فرق کا احساس ہی نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے اور غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور صدر شہباز شریف اس کے مداوا کے لیے کچھ بھی نہیں کر پار ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ 30سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف موجودہ گمبھیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیا ں خرچ کریں ۔واضح رہے کہ دو دن قبل شہباز شریف نے کہا تھا کہ چودھری نثار میں بچپنا ہے اس لیے جیسے بچے کو سمجھانا پڑتا ہے ویسے ہی انہیں بھی منانا پڑتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں چودھری نثار نے کئی بار میری نواز شریف کو شکایت لگائی جس کی وجہ سے مجھے ڈانٹ بھی پڑتی تھی ۔

نثار

مزید :

صفحہ اول -