کسانوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 5.35روپے فی یونٹ مقرر

کسانوں کیلئے بجلی کا ٹیرف 5.35روپے فی یونٹ مقرر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے19 نکاتی ایجنڈے کی منظوری د ے دی، کابینہ میں فیصلہ کیاگیا وزارت خزانہ،ایف بی آر،پلاننگ کمیشن،بجٹ سازی میں شریک ملازمین کیلئے اعزازیہ کی منظوری،وفاق کے تمام ملازمین کواعزازیہ نہیں دیاجاسکتا،12 ہزارملازمین کواعزازیہ دینے پر3ارب روپے خرچ ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے19 نکاتی ایجنڈے کی منظوری د ے دی۔کابینہ نے ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ،ان وزارتوں کے12 ہزارملازمین کو3بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ دیاجائیگا۔وزارت خزانہ،ایف بی آر،پلاننگ کمیشن،بجٹ سازی میں شریک ملازمین کیلئے اعزازی کی منظوری،وفاق کے تمام ملازمین کواعزازیہ نہیں دیاجاسکتا۔کابینہ میں فیصلہ،12 ہزارملازمین کواعزازیہ دینے پر3ارب روپے خرچ ہوں گے۔وفاقی کابینہ نے وفاقی وزراء جاوید علی شاہ اور سکندر حیات بوسن کی تجویز کسانوں کے لئے ٹیوب ویلوں میں استعمال ہونے والی بجلی کے ٹیرف کم کرکے 5.35روپے فی یونٹ مختص کرنے کی منظوری دیدی جبکہ شوگر ملز مالکان کو بھی اس بات کا پابند بنانے کا حکم دیدیا کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو سادہ پرچی کی بجائے بینک چیک دیں اور مقررہ وقت پر بروقت ادائیگی یقینی بنائیں ورنہ ملز انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،نوں وزارء نے کسانوں کی مشکلات کے ازالے لئے اقدامات اٹھانے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے کسان خوشحال ہوگا اور فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جو رات 11بجے تک جاری رہا، اجلاس میں۔ وفاقی کابینہ نے گنے کے کاشتکاروں کی مشکلات کے ازالے کیلئے سادہ پرچی کی بجائے گنا اٹھاتے وقت بینک چیک دینے چاہئیں جن پر ادائیگی کیلئے مقررہ تاریخ درج ہوگی اگر اس وقت تک ادائیگی نہ کی گئی تو ملزمالکان وانتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج ہوگا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔ دنوں وزارء نے کسانوں کی مشکلات کے ازالے لئے اقدامات اٹھانے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے کسان خوشحال ہوگا اور فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

کابینہ

مزید :

صفحہ اول -