عمران نے پہلے خودمجھے رضامند کیا ، اب عہدہ نہیں سنبھا لوں گا، ناصر کھوسہ

عمران نے پہلے خودمجھے رضامند کیا ، اب عہدہ نہیں سنبھا لوں گا، ناصر کھوسہ

  

اسلام آباد(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے متنازعہ بنا دیئے جانیوالے سابق بیورو کریٹ ناصر محمود کھوسہ نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے نگران وزیر اعلی پنجاب کیلئے میرا نام دینے سے 10روز قبل مجھے فون کرکے میرا نام دینے سے متعلق آگاہ کرکے میری رضا مندی لی تھی ۔نام دیکر ان کا نام واپس لیا گیا تو اس حوالے سے ناصر محمود کھوسہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ نگران وزیراعلی کے طور پر عمران خان نے مجھ سے رابطہ کرکے میرا نام دینے سے متعلق مجھے آگاہ کرکے میری رضا مندگی کے بعد میرانام دیا تھا لیکن جب میرے نام کو ری وزٹ کیاگیا تو میں نے اپنا نام واپس لے لیا ۔ علاوہ ازیں نجی چینل سے خصوصی گفتگو میں ناصر محمود کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔ ان کی نامزدگی واپس لیکر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا۔میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔سابق چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حالیہ پیدا ہونے والے حالات کے تناظر میں وہ نگراں وزیراعلیٰ کاعہدہ نہیں سنبھال سکتے۔ شفاف انتخابات کے لیے نگراں وزیراعلیٰ کو سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔

ناصر کھوسہ

مزید :

صفحہ اول -