نیب لاہور نے کرپشن میں ملوث 17 ملزم گرفتارکرلئے

نیب لاہور نے کرپشن میں ملوث 17 ملزم گرفتارکرلئے

  

لاہو (خبرنگار) نیب نے اربوں روپے کے ایم این ایم فراڈ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر کے کرپشن میں ملوث ہونے پر 17 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔نیب کے ڈی جی میجر (ر) شہزاد سلیم کے مطابق تمام ملزمان بطور سٹاکسٹ کام کر رہے تھے جنکی مدد سے اربوں روپے لوٹے گئے۔اورگرفتار ملزمان میں ملزم احتشام انور, حماد ثاقب, محمد علی, نعیم خالد, امتیاز احمد, عبدالمجید وغیرہ شامل ہیں ۔اسی طرح دیگر ملزمان میں سید جمال فرید, عابد علی, ناصر علی, محمد گلزار, محمد فیصل, محمد حسین, لال خان وغیرہ شامل ہیں ۔ڈی جی نیب کے مطابق تمام ملزمان کی گرفتاری پنجاب کے مختلف شہروں سے سٹنگ آپریشن کے دوران ہوئی ہے۔ ملزمان نے ایم این ایم موٹر سائیکل کیس میں عوام سے دھوکہ دہی سے لگ بھگ 10 ارب روپے لوٹے اور اس کیس میں نیب لاہور کیجانب سے مرکزی ملزم احمد سیال کو رواں سال جنوری میں گرفتار کیا گیاہے۔ جس پر اب احمد سیال کے دیگر سترہ ساتھیوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اورگرفتار ملزمان کو آج صبح ا حتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا جس میں عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔

ملزمان گرفتار

مزید :

صفحہ اول -