این اے 74، امیدواروں کی بہار، ن لیگ مشکلات،اختلافات کاشکار

این اے 74، امیدواروں کی بہار، ن لیگ مشکلات،اختلافات کاشکار

  

پسرور(نمائندہ خصوصی)عام انتخابات کے سلسلے میں ایک پرائیویٹ آرگنائزیشن کی طرف سے تحصیل پسرور کے قومی و صوبائی حلقوں کا عوامی سروے کیا گیا جس کے مطابق NA-74میں سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے صاحبزادے علی زاہد حامد مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی دور کے سابق صوبائی وزیرچوہدری غلام عباس ابھی تک آزادامیدوار، متحدہ مجلس عمل کی طرف سے ممتاز مذہبی سکالر ،کالم نگار رانا محمدشفیق خان پسروری ، تحریک انصاف کی طرف سے جنرل (ر) نور حسین ، بریسٹرچوہدری منصور سرور،سابق اولمپئین محمد آصف باجوہ ، کرنل (ر)سرفرازاحمد ،چوہدری محمد اکبر کاہلوں اور کئی دیگر امیدوار میدان میں کودنے کو تیار بیٹھے ہیں NA74میں مسلم لیگ ن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ایک تو مسلم لیگ ن کے ایم این اے زاہد حامد اور ایم پی اے رانا لیاقت علی اور ایم پی اے چوہدری منور علی گل کے آپس کے اختلاف کھل کر سامنے آ گے ہیں ایم این اے کے امیدوار علی زاہد حامد نے اپنے نیچے دونوں ایم پی ایز کو نہ لینے کا فیصلہ کرکے حلقہ میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے جس پر دونوں ایم پی ایز نے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس حلقہ میں آزد امیدوار چوہدری غلام عباس اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔پی پی 39میں موجودہ ایم پی اے رانا لیاقت علی ، نوازشریف کے قریبی ساتھی مرزا الطاف ، ن لیگ کے پرانے سیاسی ورکرچوہدری خرم ورک کے درمیان بھی ن لیگ کی ٹکٹ کے حصول کے لیئے مقابلہ ہے ،پی ٹی آئی کی طرف سے رانا ممتاز ببی ، عامر خالد باجوہ ، ملک نثار عباس، رانا زاہد حمید ، آصف علی باجوہ ، کرنل(ر) محمد رفیق ،اور رانا عبدالحفیظ کے درمیان ٹکٹ کا مقابلہ ہو گا ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ چوہدری منور علی گل کے سگے بھائی چوہدری ناصر علی گل نے بھی اپنے بھائی کی مخالت میں زاہد حامد گروپ کی طرف سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اس صورت حال کے پیش نظر اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری امجد علی باجوہ ،رانا اعجاز احمد مالی پور ،جبکہ متحدہ مجلس عمل کی طرف سے علاقہ کی معروف مذہبی و سماجی اور ہردل عزیز شخصیت رانا محمد شفیق خاں پسروری میدان میں اترنے کو تیار ہیں ، پی پی 40کی عوامی اکثریتی رائے کے مطابق رانا محمد شفیق پسروری نے اس سے پہلے بھی ن لیگ کی ٹکٹ اور نشان پرلڑ چکے ہیں اورالیکشن میں 20ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیئے تھے اگر اس سیٹ پر ن لیگ اور متحدہ مجلس عمل کی سیٹ ایڈجسٹ منٹ ہو جائے تو رانا محمد شفیق پسروری آسانی کے ساتھ یہ سیٹ جیت سکتے ہیں ۔ پی پی 41میں مسلم لیگ ن کی طرف سے موجودہ ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل ایڈووکیٹ ، پی ٹی آئی کی طرف سے امان اﷲ اعوان ، ڈاکٹر محمد حفیظ مغل ، ق لیگ کی طرف سے باؤ محمد رضوان میدان میں ہوں گے ،پی پی 41میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان متوقع ہے لیکن رانا محمد افضل کی طرف سے پہلی بار منتخب ہونے کے باوجود علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور ان کا اپنے حلقہ میں مضبوط عوامی رابطہ ان کی پوزیشن کو بہتر کرتاہے۔

این اے 74

مزید :

صفحہ اول -