چونیاں،امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں تیز، افطار پارٹیاں جاری

چونیاں،امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں تیز، افطار پارٹیاں جاری

  

چونیاں(نامہ نگار)الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ 139اور صوبائی اسمبلی177کنگن پور اور صوبائی اسمبلی 178چونیاں میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ قومی اسمبلی کے امیدوار رانامحمداسحق خاں، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، سردارمحمدآصف نکئی نے لوگوں سے ملاقاتوں کیلئے افطار پارٹیوں کا نعقاد شروع کردیا۔ میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز،مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ امیدواروں کے حمائتیوں نے تشہیری مہم بھی شروع کردی۔ یادرہے کہ حلقہ نمبر139قصور نمبر3چونیاں کی کل آبادی8 لاکھ61 ہزار 992 جبکہ صوبائی حلقہ نمبر177کنگن پور کی آبادی 3 لاکھ 85 ہزار820 ہے۔ صوبائی حلقہ نمبر178کی کل آبادی 3 لاکھ90 ہزار 649 ہے۔

چونیاں/سیاسی سرگرمیاں

مزید :

صفحہ اول -