الیکشن میں روایتی سیاستدانوں کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا،نینا لعل

الیکشن میں روایتی سیاستدانوں کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گا،نینا لعل

  

سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 77 سے امیدوار نینا لعل نے کہا ہے کہ اب حالات بدل چکے ہیں،روایتی سیاستدانوں کا دھڑن تختہ ہو کر رہے گاکیونکہ پانچ سال تک سابق ایم پی اے نے جو بویا وہی کاٹیں گے، مسلم لیگ (ن)پیپلز پارٹی اورتحریک انصاف سمیت دیگر امیدواروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے حق میں دستبردار ہو جائیں تاکہ ان کا بھرم رہ جائے گاوگرنہ پولنگ والے دن انہیں ووٹ نہ ملنے پرندامت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نینا لعل نے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہو کر شہر میں پینے کے صاف پانی،تعلیم کے فروغ،صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اورخواجہ سراؤں کیلئے الگ بستی کا قیام میری ترجیحات ہونگی۔دوسری جانب اس کے حمایتی خواجہ سراؤں نے الیکشن مہم شروع کر دی ۔ ثانیا،مہک، کشش اور اویس بٹنی نے کہا کہ انشاء اللہ اب کی مرتبہ نینا لعل ہر صورت کامیاب ہو گی جبکہ ہماری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ایک مرتبہ نینا لعل کو آزمائیں پھر دیکھیں ان کے بنیادی مسائل دہلیز پر حل ہونگے۔

نینا لعل

مزید :

صفحہ اول -