عمران خان کا وفا دار کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دینے کی تجویز سے اتفاق

عمران خان کا وفا دار کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دینے کی تجویز سے اتفاق

  

لاہور(شہزاد ملک سےآاس بات کا کیا اعتبار ہے دوسری جماعتوں سے پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے ’’ الیکٹبلز‘‘ کامیاب ہو کر پی ٹی آئی کیساتھ ہی وفادار رہیں گے ہو سکتا ہے وہ کل کو نئی صورتحال دیکھ کر پھر پارٹی بدل لیں اگر آپ نے وزیراعظم بنناہے تواس کیلئے آپکو اپنی پار ٹی کے وفادار کارکنوں کو ہی ٹکٹیں دینا پڑیں گی اور دوسری جماعتوں سے آنیو الوں کو ایک خاص کوٹے کی حد تک ہی ٹکٹ دئیے جائیں ۔ذر ا ئع کے مطابق یہ تجاویز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پی ٹی آئی کی سنیئر لیڈر شپ کی طرف سے دی گئی ہیں اور ان تجاویز پر عمران خان نے اتفاق بھی کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا ہے لاہور اور پنجاب کے امیدواروں کی ٹکٹوں کا فیصلہ تین جون کو کیا جا ئیگا اس وقت پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبدا لعلیم خان کی طرف سے لاہور اور پنجاب کے امیدواروں کی شارٹ لسٹ بنی گالہ پہنچا د ی گئی ہے ،فہرست کی روشنی میں ہی امیدواروں کو ٹکٹ دئیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے گی انہوں نے بھی ٹکٹیں نہ ملنے پر احتجاج کا پروگرام بنایا ہے جو تین جون سے پہلے بنی گالہ پہنچ جائیں گے اور جب انہیں ٹکٹیں نہیں ملیں گی تو پھر یہ لوگ بنی گالہ کے باہر احتجاج بھی کریں گے۔

عمران اتفاق

مزید :

صفحہ اول -