وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ یہ درخواست مقامی شہری عاکف طاہر نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کی وساطت سے دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تعیناتی میرٹ کے برعکس اور سیاسی بنیادوں پر کی گئی۔تعیناتی سے قبل اسامی مشتہر نہیں کی گئی نہ ہی اہل امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا۔ قانون کے تحت ریٹائرڈ سرکاری ملازم اپنی عمرکی حد پوری کرنے کے بعد کسی عہدہ کا اہل نہیں رہتا۔ مشتاق سکھیرآئی جی پنجاب کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہو کر پنشن وصول کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدہ سے تنخواہ اور دیگر مراعات غیر قانونی طور پر وصول کر رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اورعدالتی فیصلہ آنے تک انہیں کا م سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے جبکہ اب تک وصول کی جانے والی تنخواہیں ان سے واپس نکلوائی جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -