سموگ کمیشن کی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کیخلاف کارروائی کی سفارش ،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

سموگ کمیشن کی آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کیخلاف کارروائی کی سفارش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سموگ کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرا دی،سموگ کمیشن نے آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی، کمیشن نے ائیر انڈکس 300ہونے پرشہر میں ایمرجنسی سائرن بجانے کی سفارش کردی۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں قائم سموگ کمیشن نے 36صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی،کمیشن نے اپنی سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ سے بچنے کیلئے اینٹوں کے بھٹوں اورآلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کاروائی کی جائے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے درخت لگائے جائیں اور پرانے درختوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 300سے بڑھنے پر شہر بھر میں ایمرجنسی سائرن بجائے جائیں،محکمہ ماحولیات شہریوں میں ماسک تقسیم کرے اور انہیں سموگ سے نمٹنے کے لئے آگہی فراہم کرے،رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ نئے صنعتی یونٹس شہروں سے باہرآبادی سے ہٹ کر لگائے جائیں،قریبی ہمسائیہ ممالک اور خطے کے ممالک سے سموگ سے بچاؤ کے معاہدہ جات کئے جائیں،ائیر کوالٹی انڈیکس کو روزانہ کی بنیاد پر جاری کیا جائے،ماحولیاتی مانیٹرنگ یونٹس کو فعال بنایا جائے،محکمہ صحت،محکمہ ماحولیات،محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان روابط کو فعال بنایا جائے،سموگ کمیشن کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انوار حسین،قانون دان شیراز زکاء ایڈووکیٹ،بیرسٹر سارہ بلال،صوبائی سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ،لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر انوارالحق پنوں شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -