شہباز شریف،بلاول ،عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑوں گا، گلوکار جواد احمد

شہباز شریف،بلاول ،عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑوں گا، گلوکار جواد احمد

  

لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہباز شریف،بلاول بھٹو اورعمران خان کے مقابلے پر الیکشن لڑیں گے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران جواد احمد نے کہاکہ تینوں پارٹیوں کا محنت کشوں اور مڈل کلا س سے کوئی تعلق نہیں ،ان پارٹیوں کے لئے سیاست بھی منافع بخش کاروبار ہے،ان کی سیاست کا تمام تر محورملک کے وسائل پر قابض ایک فیصد لوگ ہیں جو سرمایہ دار،سیاسی پیر،وڈیرے،لینڈ مافیا،شوگرمافیا اور دیگر مافیاز ہیں۔یہی لوگ ان پارٹیوں کی قیادت کرتے ہیں ا الیکشن جیت کر پارلیمنٹ میں جاتے ہیں اور اپنے طبقے کے مفادات کے لئے قانون سازی کرتے ہوئے دولت اور کاروبار کو بڑھاتے ہیں۔ جواد احمد نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ برابری پارٹی پاکستان کے مڈل کلاس ،محنت کشوں اور نوجوانوں کی پارٹی ہے اور 99 فیصد لوگوں کو منظم کرکے انہی میں سے نمائندگان پارلیمنٹ میں بھیجنا چاہتی ہے۔ برابری پارٹی کے وائس چیئرمین امتیازالحق،سیکرٹری جنرل طارق شہزاد اور سیکرٹری لیبر طارق اعوان بھی موجود تھے۔

جواد احمد

مزید :

صفحہ آخر -