مشترکہ وائٹ کالر کرائم سے نمٹنے کی ورکشاپ کل منعقد ہوگی

مشترکہ وائٹ کالر کرائم سے نمٹنے کی ورکشاپ کل منعقد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ باراور گیریژن یونیورسٹی کے تعاون سے وائٹ کالر کرائم سے نمٹنے ،موثر قانون سازی اور تفتیش کے جدید طریقوں کو اختیار کرنے کے حوالے سے2 جون کو ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے،چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔سی پیک سے متعلق عالمی کانفرنسز میں شرکت کے بعد چیف جسٹس 3جون تک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت لگائیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ مفاد عامہ کے مقدمات اور از خود نوٹسز کی سماعت کریں گے۔بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ آف وائٹ کالرکرائم میاں ظفر اقبال کلانوری نے بتایا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کے حوالے سے ہونے والی قومی ورکشاپ میں سائبر قانون میں موجود سقم دور کرنے،ججوں،پراسیکیوٹرز اور تفتیش کاروں کی خصوصی تربیت کا اہتمام کرنے،نئی قانون سازی کے علاوہ منی لانڈرنگ،بینکنگ اور ٹیکس فراڈ سے نمٹنے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدیاور علی،چیئرمین نیب،ایس ای سی پی کے چیئرمین،سٹیٹ بینک کے نمائندے،قومی بینکوں کے صدور،چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز،پراسیکیوٹر جنرلز اورتحقیقاتی ایجنسیوں کے افسران بھی خطاب کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -