انڈونیشیا میں قید کینسر کے مریض پاکستانی شہری ذوالفقار علی انتقال کر گئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈونیشیا میں سزائے موت کے قیدی اور کینسر کے مریض پاکستانی ذوالفقار علی انتقال کر گئے۔لاہور کے رہائشی ذوالفقار علی17 سال قبل روزگار کی تلاش میں انڈونیشیا گئے تھے، حالت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس زندہ رہنے کے لیے محض چند گھنٹے ہیں۔انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم غیر سرکاری تنظیم جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) کے مطابق ذوالفقار علی کا انتقال ہو گیا ہے۔جے پی پی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ذوالفقار علی کی حالت سے آگاہ کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ اس پیغام کو اتنا پھیلایا جائے کہ یہ انڈونیشین صدر جوکووو تک پہنچ جائے اور اس کی پھانسی کی سزا ٹل جائے لیکن وہ اس سے قبل ہی انتقال کر گئے۔